مختلف حادثات‘ واقعات میں 6افراد جاں بحق‘ نوجوان کی خود کشی

مختلف حادثات‘ واقعات میں 6افراد جاں بحق‘ نوجوان کی خود کشی

  



ملتان‘ راجن پور‘ خانیوال‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)ملتان (وقائع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقے القریش فیز ون میں سے ایک نوجوان نے گھر کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی اور جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والا بائیس سالہ وقار آصف ہے۔اطلاع ملتے ہی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

ریسکیو اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔جہنوں نے لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال سرد خانہ منتقل کردی۔ذرائع کے مطابق نوجوان کا چھت سے گرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔ راجن پور، قصبہ مرغائی کے قریب ریلوے انجن کی زد میں آکر دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے نئی آبادی کارہائشی محمدعمر موٹرسائیکل پر سواریاں بٹھا کر مزدوری کرتا ہے عمرکوٹ سے واپس آتے ہوئے خوشحال ایکسپریس کی آمد سے قبل حفاظت کیلئے پٹرولنگ کر نے والے ریلوے انجن کی زد میں آگیا جس سے وہ اور اُس کا ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے کوٹ مٹھن پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو منتقل کردیاعلاقہ مکینوں کے مطابق قصبہ مرغائی کے قریب ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلولے لائن کے اوپر سے جہانیاں اور ملتان روڈ کو براستہ اولڈ ملانے والے اوور ہیڈ برج پرٹرالر کو اوور ٹیک کررہے تھے کہ سامنے سے اچانک چارے سے لدی ریڑھی آگئی جس سے بچتے ہوئے وہ عقب سے آنے والے ٹرالر سے جا ٹکرائے اور اسی ٹرالر تلے آگئے۔جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار68سالہ غلام حسین ولد خدا بخش اور اس کی اہلیہ کنیز بی بی سکنہ چک نمبر107/10-Rتحصیل جہانیاں اسی ٹرالر تلے آکر شدید زخمی ہوگئے۔لہ غلام حسین شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ کنیز بی بی کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کیا جہاں وہ بھی شدید زخمی ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہا ر گئی۔عوامی سماجی تجارتی حلقوں سے ان واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اوور ہیڈ برج پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے میاں بیوی سے ملنے والی اشیاء رقم 5800 روپے، ایک موبائل نوکیا، اور کچھ ضروری کاغذات پولیس کانسٹیبل ساجد علی نے سول ہسپتال ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں لواحقین کے حوالے کردئیے۔ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا20سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا محمد پورکارہائشی20سالہ محمد محسن اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں قومی شاہراہ پر جارہا تھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر کوچ نے بے قابو ہوکر کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدمحسن جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے47افراد جن میں پیر شہداں کارہائشی5 سالہ محمد علی، چوک بہادر پورکی5سالہ نازیہ بی بی، رکن پورکا12سالہ عبدالحنان، نوریوالی کا30سالہ محمدانیس، ابوظہبی کالونی کا18 سالہ اعجاز شاہ، آباد پورکا25سالہ محمدطارق، صادق آباد کا45 سالہ منیراحمد، چک112کا55سالہ محمداکمل، منظورآباد کا25 سالہ ماجد علی، چوک ظاہر پیر کا55سالہ مہرحسین، کشمورکا16 سالہ رسول بخش، طاہر کالونی کا50سالہ محمداعظم، چک82 کا30 سالہ محمدطاہر، چک72کا24سالہ محمد نوید اورچک125 کا رہائشی 25سالہ محمدکاشف وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ روٹرپمپ کا سوئچ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا20سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا۔ تفصیل کے مطابق موضع کالا کارہائشی20سالہ عبدالوحید جو کہ روٹر پمپ کا سوئچ لگارہاتھاکہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عبدالوحید جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...