خورشیدشاہ کی سیشن کورٹ میں مچلکے جمع کرانے کی درخواست مسترد

خورشیدشاہ کی سیشن کورٹ میں مچلکے جمع کرانے کی درخواست مسترد

  



سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خورشید شاہ کی مچلکے جمع کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پی پی رہنما کواحتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بتایا کہ خورشید شاہ کی ضمانت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے کہا خورشید شاہ مچلکے جمع کرانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کریں۔ادھر قومی احتساب بیورو نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، خورشید شاہ کی رہائی سے متعلق نیب سکھر عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔دوسری جانب سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہر بات میں اللہ کی مہربانی ہوتی ہے وہی دلوں کو جانتا ہے، جے آئی ٹی ہو یا پھر نیب، میں تعاون کرتا رہوں گا کیونکہ میں بھی چاہتا ہوں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان اپنے علاقے میں رہے تب ہی خدمت کر سکتا ہے۔

درخواست مسترد/چیلنج

مزید : صفحہ اول