مہاتیر محمد اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

مہاتیر محمد اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  



کوالالمپور/ریاض (این این آئی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ مہاتیر محمد نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پردونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ اسلامک ایکشن کی اہمیت پر زور دیا اور مسلم امہ کے اہم مسائل کے حل کے لیے عالم اسلام کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ٹیلیفونک رابطہ

مزید : صفحہ اول


loading...