کراچی ٹریفک حادثے میں خاتون، بچوں سمیت 4افراد جاں بحق،ٹینک میں ڈوب کر ماں بیٹا جان کی بازی ہار گئے 

کراچی ٹریفک حادثے میں خاتون، بچوں سمیت 4افراد جاں بحق،ٹینک میں ڈوب کر ماں ...

  



کراچی(کرائم رپورٹر)ٌکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں گھر کے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ماں اور معصوم بچہ جاں بحق ہو گئے۔سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جان سے گئے، جبکہ نیو کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشنِ مزدور میں واقع گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر ماں اور اس کا 6 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاشوں کو کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ادھر سپر ہائی وے پر واقع جوکھیو موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ سلمی، 6سالہ سونیا، 12سالہ مقدس اور 8 سالہ عمران شامل ہیں۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو کارروائی کے لیے متعلقہ اسپتال کوٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں مسافر نامی شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول