سندھ حکومت کا وفاق کی جانب سے فنڈز جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

سندھ حکومت کا وفاق کی جانب سے فنڈز جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اعلان توکئے مگر کراچی کو ایک ٹکا نہیں دیا.۔اس ضمن میں وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیازی کی پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے،سندھ کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا,5 ماہ میں پنجاب اور کے پی کو نوازا گیا، کراچی کے لیے وفاق نے 5 ماہ سے فنڈز جاری نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن, دادا بھائی ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے فنڈزکے منتظر ہیں,دیگر صوبوں کے ترقیاتی فنڈزوفاق جاری کررہا ہے سندھ نظر انداز کیوں؟کراچی سے خنجراب، گوادر میں سی پیک روٹ سے کراس بارڈرنیٹورک کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے,سندھ میں واٹر لاگنگ منصوبے کیلئے فنڈزجاری نہیں کیے,وفاق نے سمندرکے پانی کوآگے بڑھنے سے روکنے کہ لیے بھی کچھ نہیں کیا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق نے ساحلی پٹی مانیٹرنگ منصوبے کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے،این 5اور این 65 جنکشن پرسکھرسے فلائی اوور کی تعمیر نو کے لیے فنڈز نہیں رکھے،وفاق نے سوئی سے کشمور تک روڈکی تعمیر کیلیے بھی فنڈ نہیں رکھے،وفاق نے جناح اوینیو پرفلائی اوور کے منصوبے کہ لیے بھی پیسے نہیں رکھے،وفاقی حکومت سندھ کو مسلسل نظر کرتی آرہی ہے،کسانوں کے لیے بھی ایک ٹکا جاری نہیں کیا. صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق سندھ کے ساتھ ضیاء  الحق سے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،انصافی حکومت ریاست مدینہ کا تو راگ الاپتی ہے, وفاق مگر سندھ صوبے کی عوام کو غربت میں دھکیل رہی ہے.

مزید :

صفحہ اول -