محکمہ خزانہ سندھ کی تمام سرکاری محکموں کے سربراہوں کو ہدایات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکمے کے سر براہو ں کو یاد دہانی کراتے ہوئے آ گاہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ عملے کو ہدایا ت دیں کہ وہ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سے متعلق امور تمام ضروری کاغذی کاروائی کے بعد بلاتا خیر مکمل کریں اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔واضح رہے کہ یہ ہدایات محکمہ خزانہ کی پینشن کیسز ڈسپوزل کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے جاری کردہ ایک اعلا میہ میں دیں۔