پشاور ہائیکورٹ رکشہ بم دھماکہ،مرکزی ملزم گرفتار

پشاور ہائیکورٹ رکشہ بم دھماکہ،مرکزی ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے سکیورٹی فورسز اورحساس ادارے کے بھر پور تعاون سے 16دسمبر 2019کو پشاور ہائی کورٹ کے مین گیٹ کے سامنے بذریعہ رکشہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کرنے میں ملوث مرکزی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے تفصیلات کے مطابق واقع میں ملوث مرکزی ملزم مسمی اکرام اللہ عرف حبیب اللہ ولد ولی محمد سکنہ سرکانو افغانستان کا رہائشی ہے جو مورخہ12دسمبر 2019کو افغانستان سے براستہ چمن پاکستان میں داخل ہو کر وہاں سے پشاور پہنچا اور حاجی کیمپ اڈہ پشاور کے قریب ایک ہوٹل میں قیام کیاملزم نے ابتدائی انٹاروگیشن کے دوران انکشاف کیا کہ میں نے یہ وقوعہ افغانستان میں مقیم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کمانڈر (جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے) کے کہنے پر ایک بھاری رقم ادا کرنے کے عوض کیا ہے ملزم سے موبائل فون، پاکستانی کرنسی مبلغ 29100روپے، 100امریکن ڈالر اور 2عدد افغان تذکرے برآمد ہوئے ہیں یاد رہے کہ اس دھماکہ میں 12شہری بشمول ایک پولیس جوان شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ 22مختلف قسم کے گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ واردات میں ملوث دیگر دہشت گردوں کے نام صیغہ راز میں رکھ کر اُن کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے میڈیا پریس کور

مزید :

صفحہ اول -