تیمرگرہ،لوئردیر میں 2 پولیس اہلکار پولیو مہم کی بھینٹ چڑھ گئے
تیمرگرہ (بیورورپورٹ ) لوئر دیر کے علاقہ میدان مرخنئی میں نامعلوم افراد نے فائیرنگ کرکے پولیومہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور 2پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا دونوں پولیس ا ہلکاروں کی پولیس لائن تیمرگرہ میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی یوسی بشگرام میں پولیومہم کو منسوخ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ میدان مرخنئی میں نا معلوم افراد نے اس وقت دو پو لیس اہلکاروں فرمان خان، اور مکرم خان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا جب وہ پولیوڈیوٹی کے لئے جارہے تھے پولیس شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ پویس لائن تیمرگرہ میں اداد کی گئی جس میں کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل مجتبیٰ حیدر سمیت پولیس افسران، اہلکاروں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت، پولیس د ستے نے شہداء کو سلامی دی پولیس نے علاقہ میدان مین سرچ اپریشن شروع کر دیا جبکہ یو سی بشگرام میں پولیو مہم کو منسوخ کر دیا گیابعد ازاں دونوں شہید پولیس اہلکاروں کو آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا پولیس کی دو اہلکاروں کی شہادت سے لوئر دیر کی فضا سوگواررہی۔