آٹا قیمتوں میں اضافہ کی خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے،قلندر خان لودھی

آٹا قیمتوں میں اضافہ کی خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے،قلندر خان لودھی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے بعض اخبارات میں آٹے کی قیمتوں میں اضا فہ کے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی سخت الفاظ میں مذمت اور تردید کی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کی خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی خبریں ایک مخصوص حلقہ کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں جو گمراہ کن اور عوام میں مایوسی پھیلانے کی منظم سازش ہے دریں اثناء محکمہ خوراک نے ریکارڈ درست کرنے اور عوامی آگاہی کے لیے سرکاری نرخ جاری کیے ہیں جن کے مطابق 85 کلو گرام فائن (نانبائی) آٹے کی قیمت 4250- 4400 کے درمیان ہے۔ 20 کلو گرام فائن آٹے کا تھیلا 990، سپر فائن 940، اسپیشل آٹا 900 جبکہ سرخ آٹے کا ریٹ 860 روپے ہے۔ علاوہ ازیں، فلور ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر دیا جانے والا کوٹہ 3500 سے بڑھا کر 4000 میٹرک ٹن کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ بعد ازاں وزیر خوراک نے کہا ہے کہ صوبے میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے محکمہ خوراک متحرک ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...