سی پیک خطے کی ترقی اور امن کی ضمانت: اسد قیصر

سی پیک خطے کی ترقی اور امن کی ضمانت: اسد قیصر

  



اسلام آبا(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک پاکستان ہی نہیں خطے کے امن و ترقی کی علامت ہے اور سی پیک ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،پاکستان کیلئے انتہائی اہم موقع ہے کہ وسط ایشیائی اور افریقی ممالک کیساتھ تجارتی روابط کو فروغ دے تاکہ ملکی معیشت کی صورتحال بہتر بنائی جاسکے۔ بدھ کے روز اسد قیصر نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان30 سال سے جنگ کی کیفیت سے گزر رہا ہے جس کے باعث معیشت کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ہماری انڈسٹریز،ہمارے ادارے تباہ ہو گئے۔ سپیکر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ وسط ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرے اور اپنی معیشت کو بہتر بنائے کیونکہ اب ہمیں خود اور پورے خطے کو دہشت گردی کی لہر سے نکلنا ہے اور ہمیں ملکر امن کی طرف مارچ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے کے امن و ترقی کی علامت ہے جبکہ یہ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا سی پیک کے حوالے سے قومی اسمبلی کی کوئی بھی مدد درکار ہو ہم آگے بڑھ کر کرنے کو تیار ہیں۔ پارلیمنٹ نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کا  مقصد ہے کہ ان ممالک کو تلاش کرنا ہے جہاں پاکستان کے مشن موجود نہیں ہیں یا وہاں پر تجارت کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں بہتر پرفارمنس کرنے والے پارلیمنٹرینز کو تعریفی اسناد دی جائے گی جس میں پاکستان کی طرف سے  ان کا شکریہ ادا کی جائے گی۔

اسد قیصر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر