سلیکٹڈ وزیر آعظم دورہ ملائشیا کی منسوخی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں،نفیسہ شاہ
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا کی منسوخی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر آعظم دورہ ملائشیا کی منسوخی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں،پارلیمنٹ سے کو اندھیرے میں رکھ کر کوئی فیصلہ قبول نہیں کرینگے،ملک کی خارجہ پالیسی کسی ایک کے پلڑے میں ڈالنا سنگین نالائقی ہے۔گزشتہ روزپیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کس سے کن شرائط پر قرضہ لیا جا رہا ہے پارلیمنٹ بے خبر ہے،قوم سے خفیہ رکھنے والے فیصلے مشکوک ہوتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے آزاد اورخود مختار خارجہ پالیسی کو بحال کیا تھا، ملک کی خارجہ پالیسی کسی ایک کے پلڑے میں ڈالنا سنگین نالائقی ہے۔
نفیسہ شاہ