مشرف کو سزا ہو سکتی ہے تو اْس وقت کے پی سی او ججز کو کب پھانسی ہوگی؟ فیصل واوڈا

مشرف کو سزا ہو سکتی ہے تو اْس وقت کے پی سی او ججز کو کب پھانسی ہوگی؟ فیصل ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ اگر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے تو اْس وقت کے پی سی او ججز کو کب پھانسی ہوگی۔ایک بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں بحیثیت پاکستانی مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اگر مشرف کو پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے تو اْس وقت کے پی سی او ججز کو کب پھانسی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اْس وقت کے سیاستدانوں اور این آر او لینے والوں کو کب پھانسی کی سزا ہوگی؟ انہوں نے کہاکہ مشرف زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے اور ایک مجرم نوازشریف جو بیماری کا بہانہ کرکے بھاگ گیا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اگر مشرف اشتہاری اور مفرور ہے اور اْس کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تو پھر اسحاق ڈار اور حسن اور حسین نواز ان سب اشتہاریوں کا فیصلہ کب ہوگا؟۔

فیصل واوڈا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر