سکھر میں کینال سے مظاہرین کی لاشیں ملنے پر بلاول کادلی صدمے کا اظہار

سکھر میں کینال سے مظاہرین کی لاشیں ملنے پر بلاول کادلی صدمے کا اظہار

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) سکھر میں کینال سے مظاہرین کی دو لاشیں ملنے کے ایشو پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہیرو اور مکیش کے جاں بحق ہونے کی خبر سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن غریبوں کو بے گھر بھی کررہا ہے اور زندگیاں بھی چھین رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روہڑی روڈ پر کنڈی فارم کے قریب جن غریبوں کے گھر گرائے گئے ہیں، سندھ حکومت ان کو فوری زمینیں الاٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ گھر بنانے کے دعوے کرنے والے عمران خان آج گھر گرارہے ہیں سکھر کے منتخب نمائندے فوری طور پر ہیرو اور مکیش کے خاندان کے پاس جائیں اور ان سے اظہار یکجہتی کریں، بلاول بھٹو کی پارٹی کو ہدائت۔انہوں نے کہا کہ میں نے سندھ حکومت کو تجاوزات کے خلاف آپریشن رکوانے کیلئے عدالت میں نظرثانی درخواستوں کی ہدایت کردی ہے ہیرو اور مکیش کی لاشیں اس ذہنیت کے منہ پر طمانچہ ہیں جو تجازات کے نام پر غریبوں کی چھتیں چھین رہے ہیں۔

صدمے کا اظہار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...