ملک میں انسداد پولیو کیلئے سوملین ڈالرز دئیے جارہے ہیں، حماد اظہر

ملک میں انسداد پولیو کیلئے سوملین ڈالرز دئیے جارہے ہیں، حماد اظہر

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈونرز کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے دس کروڑ 100 ملین ڈالرز دئیے جارہے ہیں۔وہ پولیو کے خاتمے کے حوالے تقریب کے اختتام پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں سے ایک کروڑ ڈالر امداد جبکہ باقی قرضہ ہے۔تقریب سے پولیو ایمرجنسی سینٹر کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب نے مل کے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کام کیا تو اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 2018 میں 12 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے لیکن افسوس کے ساتھ 2019 میں 104 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔رانا محمد صفدر نے کہا کہ ہم نے پولیو کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، پولیو مہم کو سیاست سے پاک کرنا ہے، یہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیورج کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

حماد اظہر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...