مشرف کیس میں تمام ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

مشرف کیس میں تمام ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا عمر وڑائچ نے کہا ہے کہ مشرف اوران کے زیر سرپرست چلنے والی حکومت کے دور اقتدارمیں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوئیں،حزب اختلاف کے سیاسی رہنماؤں اورانسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو بھی مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرصرف چند منتخب افراد کو نہیں بلکہ تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سزائے موت کی مخالفت کی اور کہاکسی کو سزائے موت دینے کا عمل، غیرانسانی، ظالمانہ، اور دی جانے والی سزا کی اہمیت کو کم کرتا ہے،اس عمل سے انصاف نہیں انتقام جھلکتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا عمر وڑائچ کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے بغیر شفاف ٹرائل بھی پرویز مشرف کا حق ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل