مشرف کی لگائی آگ آج بھی جل رہی ہے، عبدالغفور حیدری

مشرف کی لگائی آگ آج بھی جل رہی ہے، عبدالغفور حیدری

  



قلات (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت دسمبر کے بعد رخصت ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں، پوری حکومتی مشینری ایک آمر کو بچانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ عدالت عالیہ کا فیصلہ تاریخی ہے،بتایا جائے مشرف نے کونسی جنگیں لڑی ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ایسے فیصلوں سے جمہوریت اور آئین مزید مضبوط ہو گا۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ حکومت ایک ایسے آمر کو بچانے کے لیئے پوری سرکاری مشنری استعمال کررہی ہیں کہ جسکی وجہ سے پورے ملک میں دہشت گردی پھیل گئی اور اس دہشت گردی سے ہزاروں جوان اور عام شہری لقمہ اجل بن گئے اور بلوچستان میں ان کی لگائی گئی آگ آج بھی جل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین پر عملدرآمد کرنا ہے تو اس فیصلے کیا خیر مقدم کرنا چاہئے تاکہ کل کوئی بھی طالع آزما آئین کو توڑ نے کی جرئت نہیں کرسکے۔

عبدالغفور حیدری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر