عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل آ ئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل آ ئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے

  



جنیوا (آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانم گیبرے ییسس نے منگل کو جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پراہم ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت پاکستانی عوام کو بین الاقوامی معیار کی صحت سہولتوں کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل کو احساس پروگرام سمیت حکومتی غربت کے خاتمہ کیلئے پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع نے اس حوالے سے دعوی کیا کہ ڈی جی ٹیڈروس نے وزیر اعظم عمران کو ان کوششوں میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اگلے سال پاکستان کا دورہ کرینگے۔

دورہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...