دوسرا ٹیسٹ ، عثمان شنواری کو باہر کرتے ہوئے کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا ؟ فواد عالم نہیں بلکہ ۔۔

دوسرا ٹیسٹ ، عثمان شنواری کو باہر کرتے ہوئے کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا ؟ فواد ...
دوسرا ٹیسٹ ، عثمان شنواری کو باہر کرتے ہوئے کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا ؟ فواد عالم نہیں بلکہ ۔۔

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیاہے جبکہ ایک مرتبہ پھر سے فوادعالم پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں ۔دوسری جانب سری لنکا نے بھی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے کاسن رجیتھا کی جگہ لستھ ایمبل دینیا کو شامل کیاہے ۔ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہناتھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کریں گے ، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ پانچویں روز بھی راولپنڈی میں میچ دیکھنے کیلئے آئے ۔

سری لنکا کے کپتان کرونارتنے کا کہناتھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے تاہم اب کوشش کریں گے کہ پاکستان کو جلد آوٹ کریں ۔

مزید : کھیل