پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار جاپانی خاتون فیصل آباد پہنچ گئی

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار جاپانی خاتون فیصل آباد پہنچ گئی
پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار جاپانی خاتون فیصل آباد پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کی خواہش لئے جاپانی خاتون’ ماٹو‘ جڑانوالہ پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیس بک پر ہونے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی ہے اور جاپان کے شہر ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی محبت کو پاکیزہ رشتے میں بدلنے کے لئے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ پہنچ گئی۔ جوڑے کی شادی جڑانوالہ میں روایتی شان و شوکت سے انجام پائی۔

شادی کے موقع پر چاپانی دلہن کو لہنگا پہنا کر بگی پر سوار کرکے شادی ہال لایا گیا،جاپانی دلہن نے روایتی پاکستانی عروسی لباس زیب تن کیا۔دلہن نے نکاح سے قبل اسلام بھی قبول کیا اور اس کا نیا نام فجر رکھا گیا ہے۔

نومسلم فجر کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر جو خوشی محسوس ہوئی اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ، یہاں کے لوگ ملنسار اور انتہائی محبت کرنیوالے، ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کرنا زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ ہے۔