سندھ ہائیکورٹ،دھماکاخیزمواد رکھنے کے مقدمہ میں مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد،عمر قید کو 5،5 سال میں تبدیل کردیا

سندھ ہائیکورٹ،دھماکاخیزمواد رکھنے کے مقدمہ میں مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں ...
سندھ ہائیکورٹ،دھماکاخیزمواد رکھنے کے مقدمہ میں مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد،عمر قید کو 5،5 سال میں تبدیل کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی اسلحہ اوردھماکہ خیز موادرکھنے کے مقدمہ میں مجرموں کی سزا کےخلاف اپیلیں مسترد کردیں،سندھ ہائیکورٹ نے مجرم محمد عظیم اور شہزاد کامران کی 14 سال کی سزا کو 5،5سال میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیرقانونی اسلحہ اوردھماکہ خیز موادرکھنے کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کے خلاف مجرم محمد عظیم اور شہزادکامران کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،انسداددہشت گردی نے مجرموں کو مجموعی طور14، 14 سال کی سزا سنائی تھی،سندھ ہائیکورٹ نے مجرموں کی اپیلیں مسترد کردیں،عدالت نے مجرم محمد عظیم اور شہزاد کامران سزا کا فیصلہ تبدیل کردیا،عدالت نے مجرموں کی 14 سال کی سزا کو 5،5سال میں تبدیل کردیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی