حکومت اگر اتنی ہی غریب ہو گئی ہے تو مجھ سے پیسے لے لیں، سموگ سے متعلق کیس میں درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی پیشکش

حکومت اگر اتنی ہی غریب ہو گئی ہے تو مجھ سے پیسے لے لیں، سموگ سے متعلق کیس میں ...
حکومت اگر اتنی ہی غریب ہو گئی ہے تو مجھ سے پیسے لے لیں، سموگ سے متعلق کیس میں درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی پیشکش

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس میں درخواست گزارایڈووکیٹ اظہر صدیق نے حکومت کو پیسوں کی آفر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک سموگ کے حوالے سے کیا کیا ؟ زگ زیگنگ کے حوالے سے ابھی تک کیا کیا ہے آپ نے؟سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ابھی اس طرح کا حل نکالا جائے،جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ جو لوگ گاڑیوں کو آلٹرکر کے مفلر لگا لیتے ہیں ان کا کیا کیا ؟۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اتنی ہی غریب ہو گئی ہے تو مجھ سے پیسے لے لیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...