بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ڈی جی آئی ایس ...
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کابیان اشتعال انگیز ہے، بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیزبیانات کامقصداندرونی خلفشارسے توجہ ہٹاناہے۔ڈی جی آئی ایس پی نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طورپرتیارہیں،پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دےگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر بھارتی آرمی چیف کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت متنازعہ بل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پرکارروائیوں کی کوشش کررہا ہے،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی،بھارتی آرمی چیف کا بیان پورے بھارت میں ہونے والے احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی