سموگ اورماحولیاتی آلودگی کیس ،ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے اور ایل ڈی اے کو طلب کرلیا

سموگ اورماحولیاتی آلودگی کیس ،ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے اور ایل ڈی اے کو ...
سموگ اورماحولیاتی آلودگی کیس ،ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے اور ایل ڈی اے کو طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سموگ اورماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ڈی جی پی ایچ اے کو طلب کرلیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،سب کمیٹی اجلاس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیاگیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ تھل کے 5 ہزارایکڑمیں درخت لگارہے ہیں،ہرسال 6500 درخت لگائے جائیں گے، جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک سموگ کے حوالے سے کیا کیا ؟ زگ زیگنگ کے حوالے سے ابھی تک کیا کیا ہے آپ نے؟سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ابھی اس طرح کا حل نکالا جائے،جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ جو لوگ گاڑیوں کو آلٹرکر کے مفلر لگا لیتے ہیں ان کا کیا کیا ؟۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اتنی ہی غریب ہو گئی ہے تو مجھ سے پیسے لے لیں۔عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو طلب کرلیا،آئندہ سماعت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی طلب کرلیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور