لکی مروت میں خود کش حملہ لیکن دراصل حملہ آور کس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ؟

لکی مروت میں خود کش حملہ لیکن دراصل حملہ آور کس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ؟
لکی مروت میں خود کش حملہ لیکن دراصل حملہ آور کس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ؟

  



لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ناکام ہو گیا،خودکش حملہ آور کے پولیو ٹیم کے قریب آنے سے پہلے دھماکا ہوگیا، خودکش حملے میں انسدادپولیو ٹیم محفوظ رہی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کا آج آخری روز ہے جہاں پولیو ورکرز گھروں میں جا کربچوں کو پولیس سے بچاﺅ کے قطرے پلارہے ہیں ،لکی مروت کے تحصیل نورنگ کے علاقے ہاتھی خان کلی میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ناکام ہو گیا، خودکش حملہ آور کے پولیو ٹیم کے قریب آنے سے پہلے دھماکا ہوگیا،خودکش حملے میں انسدادپولیو ٹیم محفوظ رہی ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /لکی مروت