بازیابی کے بعد دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے کیا چیز مانگ لی ؟ سیکیورٹی نہیں بلکہ ۔۔ بڑی خبر آ گئی

بازیابی کے بعد دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے کیا چیز مانگ لی ؟ سیکیورٹی ...
بازیابی کے بعد دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے کیا چیز مانگ لی ؟ سیکیورٹی نہیں بلکہ ۔۔ بڑی خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی ” بول نیوز ‘ ‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ دعا منگی کے اغواءاور پراسرار بازیابی کے معاملے میں نئی پیشرفت ہوئی ہے ، متاثرہ لڑکی کے والد نے حکومت سندھ سے تاوان میں ادا کی گئی رقم اور دیگر اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی نے دعا منگی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دعا منگی کی بقیہ تعلیم امریکہ میں ہونی ہے اور بازیابی کیلئے اغواءکاروں کو تمام جمع پونجی دے دی گئی ہے۔ دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے تمام رقم کا مطالبہ کر دیاہے تاکہ ان کی بیٹی امریکہ جا کر اپنی بقیہ تعلیم مکمل کر سکے ۔ذرائع کا کہناہے کہ تاوان میں ادا کی گئی رقم کو تاحال خفیہ رکھا جارہاہے ۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ حکومت سندھ سے رقم کے حصول کے لئے حکومت سندھ کی کچھ شخصیات شامل ہیں۔

یا د رہے کہ کراچی کے علا قت ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کے کیس میں اغواکاروں کی گولی سے زخمی ہونے والے نواجوان حارث کے جسم سے گولی بھی نکال لی گئی ہے۔طویل آپریشن کے بعد حارث کے جسم سے گولی نکالی گئی جو کہ دعا منگی کے اغوا کے وقت گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔حارث کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے حارث کے جسم سے گولی نکال تو لی ہے لیکن افسوس ناک خبر بھی سنائی ہے کہ حارث کا نچلا حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب حارث کے والد نے مزید کہا کہ میرا بیٹا اب زندگی بھر اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو سکے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...