سنگین غداری کیس،وزارت داخلہ نے فیصلے کی کاپی وصول کرنے کیلئے خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا

سنگین غداری کیس،وزارت داخلہ نے فیصلے کی کاپی وصول کرنے کیلئے خصوصی عدالت سے ...
سنگین غداری کیس،وزارت داخلہ نے فیصلے کی کاپی وصول کرنے کیلئے خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے سنگین غداری کیس کے فیصلے کی کاپی وصول کرنے کیلئے خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگین غداری کیس کاتفصیلی فیصلہ آج جاری کیا جائے گا،پرویز مشرف کے نمائندے فیصلے کی کاپی لینے کیلئے عدالت پہنچ گئے،وزارت داخلہ نے بھی سنگین غداری کیس کے فیصلے کی کاپی وصول کرنے کیلئے خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا۔وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو خط تحریرکیا ہے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی مصدقہ کاپی دی جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کیس کی فائل مکمل کرنے کیلئے تصدیق شدہ کاپی مانگ رہی ہے ،فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کیلئے وزارت داخلہ وقانون کے نمائندے عدالت پہنچ گئے۔