چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں ای کیاسک انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ای کیاسک سیلف سروس انفارمیشن ڈیسک قائم کردیاگیا ،چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے ڈیسک کاافتتاح کیا ،تقریب میں نامزدچیف جسٹس گلزاراحمدسمیت سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں ای کیاسک انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا،تقریب میں نامزدچیف جسٹس گلزاراحمد سمیت سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے شرکت کی۔سپریم کورٹ کے ڈائریکٹرآئی ٹی نے ای کیاسک سروس پربریفنگ دی ،ای کیاسک سروس سے کیس کی معلومات حاصل کی جاسکیں گی،ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ سہولت سے کوئی بھی کیس پارٹی کے نام اور نمبر کے ساتھ تلاش کیا جا سکے گا۔