کراچی ٹیسٹ میں کون سے انکلوژرز میں داخلہ مفت ہے؟ جانئے اور فوراً سٹیڈیم پہنچیں

کراچی ٹیسٹ میں کون سے انکلوژرز میں داخلہ مفت ہے؟ جانئے اور فوراً سٹیڈیم ...
کراچی ٹیسٹ میں کون سے انکلوژرز میں داخلہ مفت ہے؟ جانئے اور فوراً سٹیڈیم پہنچیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے جہاں قومی بلے باز اپنا جلوہ دکھانے میں مصروف ہیں اور شائقین کی بڑی تعداد بھی سٹیڈیم میں موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ہاﺅس فل کرنے کیلئے طالب علموں اور عوام کیلئے چند انکلوژرز میں داخلہ مفت کر دیا ہے جس کے باعث آپ بھی بغیر ٹکٹ حاصل کئے میچ دیکھنے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز میں عوام کا داخلہ مفت کر دیا ہے جبکہ ماجد خان اور ظہیر عباس انکلوژرز میں طالب علم مفت داخل ہو سکتے ہیں۔

مزید : کھیل