سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق درخواست محمود اخترنقوی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے سابق صدرپرویز مشرف نے اپنے دور میں کوئی آئین اورقانون شکنی نہیں کی،پرویز مشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی جبکہ آئین میں اٹھارویں ترمیم 2010میں کی گئی،آرٹیکل 6 کو اٹھارویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیاگیا ، جس میں آرٹیکل 6 واضح ہے سابق صدرپرویز مشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔

یاد رہے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 17 دسمبر کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ دو ایک سے سنایا گیا اکثریتی فیصلہ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے دیا جبکہ جسٹس نذر محمد نے سزائے موت کے اس فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی