”وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نہیں بنیں گے بلکہ۔۔۔“ وسیم خان نے اعلان کر دیا

”وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نہیں بنیں گے بلکہ۔۔۔“ وسیم خان نے اعلان کر ...
”وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نہیں بنیں گے بلکہ۔۔۔“ وسیم خان نے اعلان کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ میں نے کمیٹی کی سربراہی عبوری طور پر سنبھالی تھی اور اب اس کی تشکیل نو ہو گی جبکہ وسیم اکرم اور عروج ممتاز بطور رکن برقرار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کپتان آزادانہ حیثیت میں اپنی رائے دیتے رہیں گے لیکن ان کو چیئرمین نہیں بنا رہے، تشکیل نو کے بعد کمیٹی کی پہلی میٹنگ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل ہوگی جبکہ سال میں مجموعی طور پر 4اجلاس ہوں گے جن کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل