” پرویز مشرف کو مفرور کروانے والوں کو بھی ۔۔۔“ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کا تہلکہ خیز تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

” پرویز مشرف کو مفرور کروانے والوں کو بھی ۔۔۔“ خصوصی عدالت نے سنگین غداری ...
” پرویز مشرف کو مفرور کروانے والوں کو بھی ۔۔۔“ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کا تہلکہ خیز تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں انہیں سزائے موت سنائی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں کو انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ مشرف کو ملک سے فرار کرانے والوں کو بھی قانون کے دائر ے میں لانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے فیصلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیاہے اس کے علاوہ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف کو مفرور کرانے میں ملوث افراد کوقانون کے دائرے میں لایا جائے ،مفرورکرانیوالوں کے کریمنل اقدام کی تفتیش کی جائے۔

اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کافیصلہ دیاجبکہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے جسٹس نذراکبر نے پرویز مشرف کو بری کردیا ہے انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا استغاثہ اپنے کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے.

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کافیصلہ دیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا گیا،جمع کرائی گئی دستاویزات میں واضح ہے ملزم نے جرم کیا ،ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت ہوتے ہیں،فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے، عدالت نے سیکیورٹی اداروں کو پرویز مشرف کی پھانسی پر ہر صور ت عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : قومی