" پرویز مشرف کیخلاف فیصلے میں یہ بات لکھنےو الے جج کو فوری معطل کیا جائےاور ۔ ۔ ." پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل نے تہلکہ خیز مطالبہ کردیا

" پرویز مشرف کیخلاف فیصلے میں یہ بات لکھنےو الے جج کو فوری معطل کیا جائےاور ۔ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں انہیں دو ایک کی اکثریت سے سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ جسٹس نذر اکبر نے اپنے فیصلے میں مشرف کو بری کیاہے تاہم اب اس فیصلے پر سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہناتھا کہ جس جج نے ڈی چوک میں پھانسی کی بات کی ہے اسے فوری معطل کیا جائے ، اسے بطور جج آگے نہیں بڑھانا چاہیے ، مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے ، خصوصی عدالت کے فیصلے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہو ئی ہے ، ان ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی ہونی چاہیے ،فیصلے کی پاکستان میں تو کیا پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔
اینکر پرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ، قوم کا ضمیر زندہ ہے تو ضدر مملکت کو آرڈیننس کر کے اسی وقت کالعدم قرار دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی ساری اس میں ٹیکنکل باتیں ہیں ، سب سے بڑی لیگل بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ دنیا میں جائے گا تو لوگ کیا سوچیں گے ، ہم کیا وحشی بن جائیں گے ؟۔

مزید :

قومی -