کیا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کو واقعی ٹھیکے پر دیا جا رہا ہے؟ پی سی بی نے واضح کر دیا

کیا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کو واقعی ٹھیکے پر دیا جا رہا ہے؟ پی سی بی نے واضح ...
کیا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کو واقعی ٹھیکے پر دیا جا رہا ہے؟ پی سی بی نے واضح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہورکو ٹھیکے پر دینے کا تاثر مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا ہے کہ این سی کا پورا سسٹم تبدیل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علی ضیا پالیسی کے تحت تحقیقات کے دوران معطل رہتے لیکن انہوں نے خود ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ مدثر نذر پہلے ہی توسیع نہ لینے کا کہہ چکے تھے،بہرحال اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، تبدیلیاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ چند کوچز بہترین ہیں، دیگر نہیں اور جہاں ضرورت ہوئی ان کو دوبارہ ٹریننگ دیںگے لیکن ضمانت دیتا ہوں کہ این سی اے کو ٹھیکے پر نہیں دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -