مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آتے ہی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، اربوں ڈوب گئے

مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آتے ہی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، ...
مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آتے ہی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، اربوں ڈوب گئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں سزائے موت کا حکم دیا گیاہے جبکہ جسٹس سیٹھ وقار نے فیصلے میں لکھا کہ اگر مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک لایا جائے اور تین روز تک لٹکایا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی اور انڈیکس 835 پوائنٹس اچانک گر گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 41 ہزار 603 پوائنٹس پر تھا تاہم پورا د ن اس میں معمولی اتار چڑھاﺅ جار ی رہا لیکن جیسے ہی مشرف کیس کا تفصیلی فیصلہ آیا تو سٹاک مارکیٹ اچانک 835 پوائنٹس گر گئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید : قومی /بزنس


loading...