لاہور قلندرز کے باؤلر حارث رؤف بھی بگ بیش لیگ کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

لاہور قلندرز کے باؤلر حارث رؤف بھی بگ بیش لیگ کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے؟ ...
لاہور قلندرز کے باؤلر حارث رؤف بھی بگ بیش لیگ کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث سہیل کا بگ بیش فرنچائز میلبورن سٹارز کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ باﺅلر حارث رؤف آسٹریلیا میں تسمانیہ پریمیر لیگ (ٹی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز میلبورن سٹارز نے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو جنوبی افریقہ کے معروف فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) کے میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے اور میلبورن سٹارز کو فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔

مزید : کھیل


loading...