مشرف کو سزائے موت ، عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں اصلی پی ٹی آئی نے کیا تجویز پیش کی ؟ سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کر دیا

مشرف کو سزائے موت ، عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں اصلی پی ٹی آئی ...
مشرف کو سزائے موت ، عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں اصلی پی ٹی آئی نے کیا تجویز پیش کی ؟ سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کے دو نقطہ نظر ہیں ایک وہ جو کہ شیخ رشید لے کر چلے ہیں اور اسی طرح کے کچھ اور لوگ ہیں جو کہ پہلے مشرف کے ساتھ تھے جبکہ حکومت کا دوسر انقطہ نظر وہ اصلی پرانی پی ٹی آئی ہے جو کہ جنہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر پرویز مشرف کے خلاف وکلاءکی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہونے والی میٹنگ میں اصلی پی ٹی آئی کے لوگوں نے یہ کہا کہ اس معاملے میں غیر جانبدار رہنا چاہیے لیکن عمران خان کیلئے غیر جانبدار رہنا اتنا آسان نہیں ہے ، کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں بلکہ پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں ، اس حیثیت سے ان کی بہت سی مجبوریاں بھی ہیں اور ان مجبوریوں کی وجہ سے دباﺅ آسکتا ہے کہ آپ بھی بطور حکومت اس فیسلے کے خلاف اپیل دائر کریں ، وکلاءتو اپیل کریں گے ہی لیکن عمران خان پر بھی دباﺅ آئے گا کہ وہ اپیل دائر کریں ۔

مزید :

قومی -