”پرویز مشرف کواس وقت تک سزائے موت نہیں دی جاسکتی جب تک کہ۔۔۔“آئینی ماہربابر ستار نے باریک قانونی نکتے کی وضاحت کردی

”پرویز مشرف کواس وقت تک سزائے موت نہیں دی جاسکتی جب تک کہ۔۔۔“آئینی ماہربابر ...
”پرویز مشرف کواس وقت تک سزائے موت نہیں دی جاسکتی جب تک کہ۔۔۔“آئینی ماہربابر ستار نے باریک قانونی نکتے کی وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ پرویز مشرف کو سزائے موت اس وقت تک نہیں دی جاسکتی جب تک سپریم کورٹ جوکہ اس کیس میں ایپلٹ کورٹ ہے ،اس فیصلے کی تصدیق نہیں کرتی ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ ہم یہ باتیں قصے کہانیوں میں سنتے ہیں کہ کسی کو قبر سے نکالا اورلٹکا دیا لیکن اس فیصلے میں جوپیرا گراف لٹکانے کے حوالے سے لکھا گیاہے ، اس سے لگتا ہے کہ جیسے کوئی ذاتی بغض اور عناد تھا ۔انہوں نے کہاکہ قانون کی شق 374کہتی ہے کہ سزائے موت اس وقت نہیں دی جائیگی جب تک ہائیکورٹ اس کی تصدیق نہ کرے یعنی ایک اپیل ضروری ہے ۔

بابرستار کاکہناتھاکہ خصوصی عدالت سیشن کورٹ نہیں ہے لیکن یہ ایک ٹرائل کورٹ ضرورہے ۔اس کیس میں یہ ایک خصوصی عدالت ہے اوراس نے ٹرائل کرکے فیصلہ دیا ہے اس لئے یہاں ایپلٹ کورٹ سپریم کورٹ ہے ۔374کی روح یہ ہے کہ سزائے موت کی جب تک ایپلٹ کورٹ تصدیق نہیں کرتی اس وقت تک سزائے موت نہیں دی جاسکتی ۔

مزید : قومی


loading...