اٹارنی جنرل آف پاکستان سنگین غداری کیس فیصلے کیخلاف میدان میں آگئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان سنگین غداری کیس فیصلے کیخلاف میدان میں آگئے
اٹارنی جنرل آف پاکستان سنگین غداری کیس فیصلے کیخلاف میدان میں آگئے

  



استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹارنی جنرل آف پاکستان انورمنصور نے کہاہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کاتفصیلی فیصلہ غیرقانونی ، غیرآئینی اور غیر اخلاقی ہے، خصوصی عدالت کے متعلقہ جج کامعاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجاجائے گا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کاتفصیلی فیصلہ غیرقانونی ، غیرآئینی اور غیر اخلاقی ہے ،وطن واپس آکر اس فیصلے کے خلاف اقدامات کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے ، فیصلے کو کالعدم دلانے کیلئے اقدامات کروں گا ۔انورمنصورکا کہناتھا کہ خصوصی عدالت کے متعلقہ جج کامعاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجاجائے گا ۔

مزید : قومی