ججوں کی آپس کی لڑائی میں آرمی چیف کوغدار کہہ دیا گیا ،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کادعویٰ

ججوں کی آپس کی لڑائی میں آرمی چیف کوغدار کہہ دیا گیا ،سابق اٹارنی جنرل عرفان ...
ججوں کی آپس کی لڑائی میں آرمی چیف کوغدار کہہ دیا گیا ،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر نے کہاہے کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے کی وجہ ججوں کی لڑائی ہے اور اس لڑائی میں ہمارے آرمی چیف کوغدار کہہ دیاگیا ، صدر آرڈیننس کے ذریعے اس فیصلے کوکالعدم قراردیں۔

جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ سنگین غداری کیس میں سزا پہلے دی گئی فیصلہ بعد میں آیا ،ایسا دنیا میں کہیں پر بھی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ خود خصوصی عدالت کے ججوں نے بھی فیصلے سے اختلاف کیا ہے ۔

عرفان قادرکا کہناتھا کہ سپریم کورٹ فوری طور پر سوموٹو لیکر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کوکالعدم قرار دے اورصدر پاکستان کو اس فیصلے پرفوری آرڈیننس لیکر آئیں اور فیصلے کوکالعدم قراردیں ،اس سے دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ججو ں کی لڑائی ہے جس میں ہمارے آرمی چیف کوغدار کہہ دیا گیا ۔

مزید : قومی


loading...