’ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ۔۔۔‘ فواد چوہدری نے سنگین غداری کیس کا فیصلہ لکھنے والے جج کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا

’ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ۔۔۔‘ فواد چوہدری نے سنگین ...
’ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ۔۔۔‘ فواد چوہدری نے سنگین غداری کیس کا فیصلہ لکھنے والے جج کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سنگین غداری کیس کا فیصلہ لکھنے والے جج کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے تفصیلی فیصلے کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر سزا پر عملدر آمد سے پہلے پرویز مشرف کی موت واقع ہوجائے تو انہیں گھسیٹ کر ڈی چوک لایا جائے اور ان کی لاش کو 3 روز تک لٹکایا جائے۔
فواد چوہدری نے فیصلے کے اس حصے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، نہ لفظ چننے کی اھلیت نہ بیان کا سلیقہ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ رِیت نئی نہیں ہے لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔

مزید :

قومی -