مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں لٹکانے کا حکم دینے والے جسٹس سیٹھ وقار کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں لٹکانے کا حکم دینے والے جسٹس سیٹھ وقار کے خلاف حکومت ...
مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں لٹکانے کا حکم دینے والے جسٹس سیٹھ وقار کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مشرف کی لاش کوڈی چوک میں لٹکانے کا حکم دینے والے خصوصی عدالت کے جج وقارسیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
دنیانیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے حکومت کی طرف سے وزیر قانون اوردیگرقانونی ٹیم اس فیصلے پر ردعمل دے گی اور اس سلسلے میں مسودے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ سنگین غداری کیس میں تفصیلی فیصلے پر نوٹ تحریر کرنے والے جج وقار سیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیاجائے گا ۔ اجلاس میں قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی چو ک میں مشرف کی لاش کو لٹکانے کی بات کرکے انسانی حقوق کی حدود کو پار کیاگیا، فیصلے میں جو الفاظ استعمال کئے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔اجلاس میں کہا گیاکہ یہ فیصلہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے ،اس فیصلے سے ملک میں انارکی کی فضا پیدا ہوئی ہے۔

اس موقع  عمران خان نے کہاکہ ملک میں عدم اطمینان اور اداروں میں بے یقینی کی صورتحا ل پیدا نہیں ہونے دی جائے گی ۔وزیراعظم اس فیصلے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں اس فیصلے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ملک میں اداروں کا ٹکراﺅپیدا نہیں ہونے دیں گے ۔ اس فیصلے سے یہ تاثر آرہاہے کہ جیسے اداروں میں تصادم کی صورتحال ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -