’میں ہوائی جہاز دھماکے سے اُڑانے لگی ہوں‘ اچانک خاتون مسافر کا کھڑے ہوکر اعلان، کھلبلی مچا دی

’میں ہوائی جہاز دھماکے سے اُڑانے لگی ہوں‘ اچانک خاتون مسافر کا کھڑے ہوکر ...
’میں ہوائی جہاز دھماکے سے اُڑانے لگی ہوں‘ اچانک خاتون مسافر کا کھڑے ہوکر اعلان، کھلبلی مچا دی

  



انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز میں ایک خاتون نے قرآن مجید ہاتھ میں لہراتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا کہ جہاز میں کھلبلی مچ گئی۔میل آن لائن کے مطابق اس خاتون نے خود کو ترکی کی گولن تحریک کی کارکن قرار دیا اور اعلان کر دیا کہ وہ اس جہاز کو بم دھماکے سے اڑانے والی ہے۔ یہ جہاز استنبول ایئرپورٹ سے قبرص کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔خاتون نے سیاہ چشمے اور نیلا ہیڈ سکارف پہن رکھا تھا۔

اس کے یہ اعلان کرنے جہاز میں بھگدڑ مچ گئی تاہم کچھ مسافروں نے ہمت کرکے اس خاتون کو دبوچ لیا اور اسے جہاز سے اتار کر لے گئے اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ خاتون کو اتارے جانے کے بعد سکیورٹی ٹیم نے پورے جہاز کی تلاشی لی تاہم انہیں بم یا اور کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ اس خاتون نے گولن تحریک کے سربراہ فتح اللہ گولن کی تصویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ 2016ءمیں ترک صدر رجب طیب اردگان کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے بھی اسی گولن تحریک کا ہاتھ تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...