چند لوگ ہمیں اشتعال دلا کر آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،ایسا نہیں ہو گا :ڈی جی آئی ایس پی آر

چند لوگ ہمیں اشتعال دلا کر آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،ایسا نہیں ہو گا :ڈی جی آئی ...
چند لوگ ہمیں اشتعال دلا کر آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،ایسا نہیں ہو گا :ڈی جی آئی ایس پی آر

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں استعمال ہونے والے الفاظ انسانیت ،مذہب ،اخلاقیات اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں،ہم اپنی جانیں قربان کر نے کے حلف بردار ہیں ،ہم نے گزشتہ بیس سال وہ کام کرکے دکھا یا جو دنیا کی کوئی فوج نہیں کر سکی ،ان حالات میں چند لوگ ہمیں اشتعال دلاتے ہوئے آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ،ایسا نہیں ہو گا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا یا کہ ہم آج ہائی برڈ وار کا سامنا کر رہے ہیں ،اس میں دشمن اور سہولت کار آلہ کار کیا کیا ڈیزئان ہو سکتا ہے وہ کیا چاہتے ہیں ،ہمیں سمجھ ہے ،دشمن اب داخلی طور پر کمزو ر کرنے کے ساتھ ساتھ ،بیرونی خطرات کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...