رابی پیرزادہ کے بعد اب حمزہ علی عباسی بھی دین کی تبلیغ کریں گے

رابی پیرزادہ کے بعد اب حمزہ علی عباسی بھی دین کی تبلیغ کریں گے
رابی پیرزادہ کے بعد اب حمزہ علی عباسی بھی دین کی تبلیغ کریں گے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رابی پیرزادہ کے بعد اب حمزہ علی عباسی نے بھی دین کی تبلیغ کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق حمزہ علی عباسی نے دینی معلومات پر مبنی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کیا کریں گے۔ اس بات کا اعلان حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے کیا۔ اس مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ ”آج کل آپ ٹوئٹر پر اتنے غیرمتحرک کیوں ہیں؟“

اسے جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ”میں اسلام کا مطالعہ کر رہا ہوں اور کچھ انتہائی اہم ویڈیوز بنانے کی تیاری کر رہا ہوں جو میں یوٹیوب پر پوسٹ کروں گا۔ “ حمزہ علی کے اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی جنید جمشید کی طرح شوبزنس کی رنگینیوں سے نکل کر روحانیت کی راہ پر چل نکلے ہیں۔ ان کی اس ٹویٹ پر ان کے مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ انہیں ان کی ویڈیوز کا انتظار ہے۔

مزید : تفریح