فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوئے ، ملک دشمنوں اوران کے آلہ کاروں کو بھرپور جواب دیں گے:ترجمان پاک فوج

فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوئے ، ملک دشمنوں اوران کے آلہ کاروں کو بھرپور جواب ...
 فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوئے ، ملک دشمنوں اوران کے آلہ کاروں کو بھرپور جواب دیں گے:ترجمان پاک فوج

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنر ل آصف غفورنےکہاہےکہ خصوصی عدالت کےفیصلےمیں استعمال کئےگئےالفاظ ،مذہبی اور اخلاقی اقدار سے بالاتر ہیں،تفصیلی فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوئے،ہمارے لئے ملک پہلے ادارہ بعد میں ہے،ملک اوراُس کے وقار کا بھرپوردفاع کریں گے،پاک فوج ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ ادارے کے وقار کا دفاع کرنا بھی جانتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق صدرپرویزمشرف کےخلاف خصوصی عدالت کافیصلہ آنےکےبعدپریس کانفرنس کرتےہوئےمیجرجنرل آصف غفور نےکہا کہ 17 دسمبر کو پرویز مشرف کے حوالےسےجو مختصر فیصلہ آیا تھا اُس کے ردِعمل میں جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ آج کے تفصیلی فیصلے سے صحیح ثابت ہورہے ہیں ، فیصلے میں استعمال کئےگئےالفاظ کسی بھی انسانی،مذہبی اوراخلاقی اَقدار سےبالاتر ہیں،افواج پاکستان ایک منظم ادارہ،ہم نےعوامی حمایت کےساتھ اپنی جانیں دےکر پچھلے بیس سالوں سے ثابت کرکے دکھایاہےکہ ہم نےوہ کام کیا ہےجودنیا میں کوئی فوج نہیں کر سکی ۔اُنہوں نے کہا ہم ملک اورادارے کی عزت کادفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں لیکن ہمارےلئےملک پہلے اورادارہ بعدمیں ہے، وہ کام جودنیا کی کوئی فوج نہ کرسکی،وہ پاک فوج نے کردکھایا،چند لوگ اندرونی وبیرونی مسئلوں میں الجھاکرآپس میں لڑانےکی کوشش کررہےہیں،بھارتی آرمی چیف کابیا ن کل سب نےدیکھا ہے جہاں دشمن داخلی طور پرکمزور کرناچاہتاہے ،وہا ں بیرونی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ملکی سلامتی کا ایک اہم ادارہ ہوتے ہوئے ہم نے یہ دیکھناہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کیسے کوششیں ہوتی رہی ہیں اور ہورہی ہیں اور ہم نے ان سے کیسے نمٹنا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اِن حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگ اب ہمیں آپس میں بھی لڑانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم جس طرح دہشت گردی کا مقابلہ اوربیرونی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرچکے ہیں،اِس طرح ہم اندرونی دشمن طاقتوں کامقابلہ بھی کریں گے ملکی استحکام کیلئے ہم نے جوقربانیاں دی ہیں اُن کے ثمرات کو کسی طور پربھی پسپا نہیں ہونے دیں گے،ہم اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کریں گے ،افواج پاکستان ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے،ہم ملکی عزت اوروقار کا بھی دفاع کریں گے ۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ دیر قبل آرمی چیف کی وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،فوج اورحکومت مل کر ملک کو اِس طرف لے جاناچاہتی ہے جہاں ملک کامیاب ہوجائےاورہم ملک کواُس طرف لےکرجائیںگے۔اُنہوں نےکہاکہ ہم ملک میں کسی طورپربھی اِنتشار نہیں پھیلنے دیں گے،ملک کےاِندرونی و بیرونی دشمنوں اور اُن کے آلہ کاروں کو تفصیلی جواب دیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں