اداروں کو ایک دوسرے کے وقار کا خیال رکھنا چاہے اور مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جانا چاہے

اداروں کو ایک دوسرے کے وقار کا خیال رکھنا چاہے اور مل بیٹھ کر مسائل کا حل ...
اداروں کو ایک دوسرے کے وقار کا خیال رکھنا چاہے اور مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جانا چاہے

  



جدہ (محمد اکرم اسد ) پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی میں جی ایچ کیو کا انتہائی اہم کردار ہے,ملک میں افرا تفری اور انتشار نہیں ہونا چاہے اداروں کو ایک دوسرے کے وقار کا خیال رکھنا چاہے اور مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جانا چاہیے. ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے جدہ کی معروف سماجی شخصیت انجنئیر ماں الطاف حسین کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا جس میں بڑی تعداد میں کیمنونٹی اراکین سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی  تقریب کی صدارت کمیونٹی کے ہر دلعزیز رہنما چوہدری اعتزاز الرحمان نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہویے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو دی جانے والی سزا کو کوئی بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہا  ہے اگر کل عوام یہ سوال کریں کہ جن ججوں نے مشرف دور میں پی سی او کے تحت حلف لیا تھا تو انکا کا کیا ہو گا تو ایسے سوالات سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے. فوج کے ساتھ مشاورت بھی اہم اور وقت کا تقاضہ ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی میں جی ایچ کیو کا انتہائی اہم کردار ہے اور ملک فوج کی مداخلت کے بغیر نہیں چل سکتا پاکستان میں اداروں کو بات چیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے اورملکی اداروں کو ٹکراؤ کی بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہے, اداروں کو ایک  دوسرے کی اہمیت، افادیت اور عزت کا خیال رکھنا چاہیے اپنے دورہ سعودی عرب کے متعلق بتایا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک نے پانچ سو ملین ڈالر کا ایک فنڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے مختص کیا ہے جو اسلامی ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا اور میری خواہش ہے ہم اس فنڈ سے اسلامک بینک کو پاکستان میں ایک ماڈل ویلج بنا کر نمونے کے طور پر پیش کریں.  انہوں نے کہا کہ حکومت اورسیز پاکستانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکے مسائل کے حل کے کئیے کوشاں ہے، ملکی حالات پر کہا کے ہمیں حکومت مشکل وقت میں ملی معاشی حالات نازک تھے لیکن اس وقت پاکستان الحمد اللہ ترقی کی طرف جارہا ہے اور ہماری معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے تقریب کے آخر میں چوہدری اعتزاز الرحمان نے تقریب میں  شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...