حکومت میں شامل جماعت نے جنرل پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا

حکومت میں شامل جماعت نے جنرل پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا
حکومت میں شامل جماعت نے جنرل پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے عوامی ریلی منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سابق صدر کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں 22 دسمبر بروز اتوار دوپہر 2 بجے بڑی عوامی ریلی نکالی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ تفصیلی فیصلہ لکھنے والے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور ان کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...