پرویزمشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

پرویزمشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا
پرویزمشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  احمدنے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف غیراخلاقی، غیرقانونی فیصلہ ہے، آئین میں ایسی سزا کا ذکر نہیں ہے،پاکستانی قوم اورافواج ایک ہی پیج پرہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز  مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا کو اپنے ملک کی فکر نہیں پاکستان پر خبریں دے رہا ہے، بھارت میں حالیہ لہر انتہائی تشویش ناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے تشویش ہے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت بارڈر پر کوئی حرکت نہ کردے، بھارت عالمی سطح پر توجہ سے ہٹنے کے لیے پاکستان سے کشیدگی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں کوئی بین الاقوامی ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا ہے، پاکستان کی سرحد پہ کشیدگی پیدا ہورہی ہے، جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں لیکنعمران خان کی قیادت سےاُمید ہے کہ وہ حالات کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

مزید : قومی


loading...