مشرف کاساتھ دینے والے ججزاور این آر اولینے والے سیاستدانوں کو پھانسی کب ہوگی؟ فیصل واوڈا کاسوال

مشرف کاساتھ دینے والے ججزاور این آر اولینے والے سیاستدانوں کو پھانسی کب ...
مشرف کاساتھ دینے والے ججزاور این آر اولینے والے سیاستدانوں کو پھانسی کب ہوگی؟ فیصل واوڈا کاسوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفیصلہ واوڈانے کہاہے کہ عدلیہ نے جو فیصلہ کیا ہم اس فیصلے کااحترام کرتے ہیں لیکن جو ججز مشرف کے ساتھ ملوث تھے ، ان کوپھانسی کب ہوگی اوراین آر او لینے والوں کوپھانسی کب ہوگی ؟
دنیانیوزکے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ عدلیہ نے جو کیا ہم اس فیصلے کااحترام کرتے ہیں لیکن جو ججز مشرف کے ساتھ ملوث تھے ، ان کوپھانسی کب ہوگی اوراین آر او لینے والوں کوپھانسی کب ہوگی ؟ انہوں نے کہا کہ جج صاحب کی جانب سے جوزبان استعمال کی ہے کہ وہ عجیب ہے ، یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق اس وقت ہوتا جب اس میں ملوث تمام افراد کااحاطہ کیا جاتا ۔
فیصل واوڈاکاکہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دوادارے آمنے سامنے آکر کھڑ ے ہوگئے ہیں ،اس میں ملک کی تباہی ہے ، اس طرح ملک دشمنوں کوموقع دیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں ،ان پرفیصلہ دیدیااورایک طرف ایک آدمی انگور کھاتا ہوا باہرچلاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگرآرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہوگی تو مجموعی طور پرسب کیخلاف ہوگی جو اس کیس میں ذمہ دار تھے ، مشرف کے ساتھ پی سی او والے ججز تھے اوراین آر او والے سیاستدان تھے ۔

مزید :

قومی -