حکومت ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی کرنے جارہی ہے ، محسن رانجھا کی نشاندہی

حکومت ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی کرنے جارہی ہے ، محسن رانجھا کی نشاندہی
حکومت ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی کرنے جارہی ہے ، محسن رانجھا کی نشاندہی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہاہے کہ جج کے خلاف ریفرنس دائر کرکے حکومت ایک اور بلنڈر کررہی ہے ، اس سے پہلے بھی یہ قاضی فائز عیسیٰ والاریفرنس بھیج کر بلنڈر کرچکے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھانے کہا کہ میں خصوصی عدالت کے فیصلے کااحترام کرتا ہوں لیکن قانون میں بڑی گنجائش موجود ہے ۔ پاکستان کا آئین سپریم ہے اور ہم عدالتوں کے فیصلوں کے پابند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جج کے خلاف ریفرنس دائر کرکے حکومت ایک اور بلنڈر کررہی ہے ، اس سے پہلے بھی یہ قاضی فائز عیسیٰ والاریفرنس بھیج کر بلنڈر کرچکے ہیں ، حکومت کوجج کیخلاف ریفرنس نہیں دائر کرناچاہئے ۔

محسن رانجھا کاکہناتھا کہ اب وزیر اعظم عمران خان کے لئے قیام کا وقت آچکاہے ، کبھی وہ پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے وہ نواز شریف کو کہا کرتے تھے کہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا ۔

مزید : قومی